بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو تیسری قونصلررسائی دینے کا فیصلہ تیسری قونصلررسائی دینے سے متعلق بھارت کو رسمی طور پر آگاہ کر دیا گیا

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو تیسری قونصلررسائی دینے کا فیصلہ تیسری قونصلررسائی دینے سے متعلق بھارت کو رسمی طور پر آگاہ کر دیا گیا

Size
Price:

Read more




 پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو تیسری قونصلر رسائی دینےکافیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ایک اور اہم خبر سامنے آئی ہے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکوتیسری قونصلررسائی دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیسری قونصلررسائی دینے سے متعلق بھارت کو رسمی طور پر آگاہ کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان نے دوسری بار بھارتی جاسوس کو اعلیٰ بھارتی سفارتکاروں سے ملاقات کرنے کی اجازت دی۔ بتایا گیا کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کرنے کیلئے پاکستان کی پیشکش قبول کرلی ۔ بھارتی جاسو س را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دے دی گئی ۔

اس سے قبل ان کی ملاقات ان کے اہلخانہ سے کروائی گئی تھی۔

کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیلئے بھارتی اعلیٰ سفارتکار دفتر خارجہ میں موجود ہیں. جنہوں نے کلبھوشن سے ملاقات کی۔ملاقات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے۔ بھارتی سفارتکاروں کو قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی ۔ کلبھوشن یادیو کے مقام کو سب جیل قرار دیا گیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا  کہ امکان ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کی جانب سے کلبھوشن سے ملاقات میں ان کی سزا کیخلاف اپیل پٹیشن پر دستخط کروائےجائیںگے۔

اس سے قبل ان کی ملاقات ان کے اہلخانہ سے کروائی گئی تھی۔ وفاقی حکومت نے 20 مئی کو ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔ جس کے تحت کلبھوشن یادیو کو 60 روز میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا حق دیا گیا تھا۔ اپیل دائر کرنے کے آرڈیننس کی ڈیڈ لائن 19جولائی کو ختم ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ 8 جولائی کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے بتایا تھا کہ پاکستان میں گرفتار اور سزا یافتہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف نظرِ ثانی کی اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا ہے اور اس کے بجائے انہوں نے اپنی زیر التوا رحم کی اپیل پر جواب کے انتظار کا فیصلہ کیا ہے. انہوں نے کہا تھا کہ کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں جو کیس پاکستان نے جیتا تھا اس کے فیصلے کے اہم نکات میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ویانا کنونشن برائے قونصلر روابط کی دفعہ 36 کے تحت کلبھوشن یادیو کو ان کے حقوق کے بارے میں بتایا جائے‘احمد عرفان نے بتایا تھا کہ فیصلے میں یہ نکتہ بھی شامل تھا کہ بھارتی قونصل کے افسران کو کلبھوشن یادیو سے بات چیت کرنے کی اجازت اور قونصلر رسائی دی جائے تا کہ وہ ان سے ملاقات کریں اور ان کے لیے قانونی نمائندگی کا بندوبست کریں. ان کا کہنا تھا کہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کلبھوشن کیس پر موثر نظر ثانی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں جس میں اگر ضرورت پڑے تو قانون سازی کا نفاذ بھی شامل ہے اور جب تک موثر نظر ثانی اور دوبارہ غور مکمل نہ ہوجائے اس وقت تک پھانسی کی سزا کو روک دیا جائے‘ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعدد اقدامات کیے ہیں. حکومت پاکستان کے اہم اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی سی جے فیصلے کے فوراً بعد کلبھوشن یادیو کو ویانا کنویشن کی دفعہ  36 کے تحت قونصلر رسائی  .کے ان کے حق کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا


0 Reviews

Contact Form

Name

Email *

Message *